بین الاقوامی خبریں

چھ ماہ تک کویت واپس نہ آنے والے ملازمین کے اقامے منسوخ

کویت سٹی ،20:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کویتی حکومت نے چھٹی پر جا کر چھ ماہ تک واپس نہ آنے والے گھریلو عملے کے اقاموں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقامی اخبار الرای کے مطابق یکم دسمبر2021 سے چھ ماہ کی مدت کا شمار کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے تحت محکمہ اقامہ نے کہا ہے کہ ’چھٹی پر جاکر چھ ماہ تک واپس نہ آنے والوں کے اقاموں کی منسوخی پر اس سے پہلے عمل ہوتا رہا ہے۔

تاہم کورونا کے باعث پروازیں معطل ہوگئیں تو اس قانون کو بھی وقتی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔اب جبکہ بیشتر ممالک سے پروازوں کی بحالی ہوگئی ہے تو پرانے قانون پر دوبارہ عمل کیا جا رہا ہے۔محکمہ اقامہ نے کہا ہے کہ شہری اگر اپنے گھریلو ملازمین کو چھ ماہ سے زیادہ چھٹی دینے کی اجازت دینا چاہیں تو انہیں محکمے کو اطلاع کرنا ہوگی۔

تاہم یہ اطلاع انہیں چھ ماہ کا عرصے ختم ہونے سے پہلے دینی ہوگی۔ بصورت دیگر ان کے ملازمین کے اقامے خود کار سسٹم کے تحت منسوخ ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button