بین ریاستی خبریں

پنجاب کانگریس میں پھر تنازع : رانا گرجیت نے نوجوت سدھو کو’ کرائے کا سپاہی‘ قرار دیا

 کہا، پارٹی میں تقسیم نہ کریں

چنڈی گڑھ،20دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پنجاب کانگریس کی اندرون خانہ لڑائی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ اب کانگریس کے سینئر لیڈر اور تکنیکی تعلیم کے وزیر رانا گرجیت سنگھ نے پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سدھو پر پارٹی کے اندر تقسیم کی کوشش کرنے اور پرانے کانگریسیوں کی وفاداری پر سوال اٹھانے پرتنقید کیا ہے۔

سدھو کو کرائے کا آدمی بتاتے ہوئے رانا نے کہا کہ ایک سچے کانگریسی کی بات کرتے ہوئے سدھو کو اپنی زبان پرتوجہ دینی چاہیے۔ رانا نے کہا کہ سدھو ایک کرائے کے آدمی کی طرح ہے، جو صرف وزیر اعلیٰ بننے کے مقصد سے پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ، جب کہ میں پیدائشی کانگریسی ہوں۔

حال ہی میں سلطان پور لودھی میں ایک ریلی کے دوران سدھو نے کیپٹن امریندر سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کیپٹن نے مجھے گھر بٹھادیا ہے۔ رانا نے کہا کہ سدھو ایک تاجر کی طرح اپنے سیاسی مفاد کے لیے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں ، ان کا کوئی نظریہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ جس شخص نے پانچ سال بھی پارٹی میں نہیں گزارے، وہ ہم جیسے لوگوں کو ایسا واضح کر رہا ہے جس نے ساری زندگی پارٹی کیلئے گزار دی ہو۔ انہوں نے کہا کہ سدھو کا رویہ جس طرح کا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ وہ اسمبلی انتخابات تک کانگریس میں رہیں گے یا پارٹی سے ترک تعلق کرلیں گے۔

رانا نے کہا کہ وہ جتنی جلدی پارٹی چھوڑیں گے اتنا ہی پارٹی کے لیے بہتر ہوگا ،کیونکہ انہوں نے پارٹی کو اندر تقسیم کرکے پارٹی کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔اپنی حکومت اور وزیر اعلیٰ چرنجیت چنی کی مخالفت کرنے کے سدھو کے ارادے پر سوال اٹھاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سدھو عوام میں سی ایم چنی کی مقبولیت کو لے کر حسد کے شکار ہیں ، اور خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔

پارٹی صدر کی حیثیت سے ان کی بنیادی ذمہ داری پارٹی کو متحد رکھنا ہے، لیکن انہوں نے پارٹی ہائی کمان کی تشکیل کردہ کمیٹیوں میں دراڑ پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑرکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button