قومی خبریں

پریاگ راج میں پی ایم مودی کی میٹنگ: ’ناری شکتی ‘ کا ہوگامظاہرہ ، 2.50 لاکھ خواتین ہوں گی شریک

الٰہ آباد ،20دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) 21 دسمبر یعنی آج پریاگ راج کے پریڈ گراؤنڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ ہوگی۔ اس پروگرام میں ریاست بھر سے رضاکار تنظیموں سے وابستہ 2.5 لاکھ سے زیادہ خواتین حصہ لیں گی۔

پروگرام میں شریک خواتین کے لیے 50 سے زائد اسکولوں میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ شہرمیں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے، جب وزیر اعظم کے کسی بھی پروگرام کے لیے ریاست بھر سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوں گی۔اتر پردیش کے 75 اضلاع سے آنے والی ان تمام خواتین کے انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

دو دن پہلے آئے یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو سخت ہدایات دی ہیں،حالانکہ اسکولوں میں خواتین کے قیام کے مکمل انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ وہاں خواتین آئیں گی اور پروگرام ختم ہونے کے بعد واپس اسکول جائیں گی۔ اس کے بعد وہ اپنے متعلقہ اضلاع کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔

اس کڑی میں پریاگ راج کے سینٹ انتھونی اسکول میں خواتین کی آمد اور قیام کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔ سینٹ انتھونی سکول میں 920 خواتین آئیں گی اور قیام کریں گی۔ بتایا جارہا ہے کہ 20 تاریخ کی شام کو خواتین اپنے اپنے اسکولوں میں آکر قیام کریں گی۔

اسکولوں میں لحاف اور گدے بچھائے گئے ہیں ،جبکہ باتھ روم اور پینے کے پانی کا بھی انتظام بھی کیا گیا ہے۔کورونا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سینی ٹائزر بھی رکھے گئے ہیں۔ دوسری جانب بی ایس اے پروین ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ خواتین کو اسکول میں ٹھہرانے اور انہیں پنڈال میں بٹھانے کی ذمہ داری محکمہ تعلیم کو سونپی گئی ہے۔

ایسے میں پنڈال پر ٹیچرس کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مکمل انتظامات کو دیکھنے کے لیے پنڈال پر نوڈل افسران تعینات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button