قومی خبریں

لوک سبھا نے انتخابی ترمیمی بل کو منظوری دی-ووٹر شناختی کارڈ کو آدھارکارڈسے جوڑنے کی تجویز

نئی دہلی20دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) آدھار نمبر کو ووٹر شناختی کارڈکے ساتھ جوڑنے کی تجویزکے بل کولوک سبھا نے منظوری دے دی ہے۔ پیر کو وزیر قانون کرن رجیجو نے بل پیش کیا، جسے ایوان نے ہنگامہ آرائی کے درمیان منظور کرلیا۔ الیکشن قانون ترمیمی بل2021 کے تحت ووٹر لسٹ تیار کرنے والے افسران کو متعلقہ شخص سے آدھار کارڈ مانگنے کا حق ہوگا۔

تاہم اس بل میں آدھار کارڈ کا نمبر دینا اختیاری رکھا گیاہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آدھار کارڈ کو ووٹر آئی ڈی کے ساتھ جوڑنے سے ووٹرتصدیق کر سکیں گے اور ووٹر لسٹ میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔بدھ کو ہی کابینہ نے اس بل کی منظوری دے دی تھی۔

بل پیش کرتے ہوئے وزیر قانون رجیجو نے کہاہے کہ آدھار اور ووٹر کارڈ کو جوڑنے سے جعلی ووٹروں کی جانچ ہوگی۔ رجیجونے کہاہے کہ اس کی مخالفت کرنے کے لیے ممبران نے جو دلائل دیے ہیں وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش ہے۔ یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہے۔

اس بل کی ترنمول کانگریس، کانگریس، بی ایس پی اوراویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے مخالفت کی ہے۔ کانگریس نے کہاہے کہ اس بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button