قومی خبریں

مفرور تاجر نیرو مودی اور مالیا سے وصولی گئی 13,109 کروڑ روپے کی رقم-وزیر خزانہ سیتا رمن

وزیر خزانہ سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں دیا جواب

نئی دہلی ، 20 دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان کے کئی بینکوں سے ہزاروں کروڑ روپے کا دھوکہ دے کر مفرور ہیروں کے تاجر نیرو مودی اور شراب فروش وجے مالیا سے 13,109 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ اب تک یہ رقم ان دو مفرور نادہندگان کی جائیدادیں فروخت کرکے وصول کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو لوک سبھا میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں نے اس سال جولائی میں ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اس ریکوری کے بارے میں مطلع کیا تھا۔وجے مالیا پر پی این بی سمیت کئی بینکوں کو 13،000 کروڑ روپے سے زیادہ کا دھوکہ دے کر بیرون ملک فرار ہونے کا الزام ہے، جب کہ نیرو مودی اور اس کے رشتہ دار میہل چوکسی کو 9000 کروڑ روپے کے الزامات کا سامنا ہے۔

مفرور تاجروں پر حکومت ہند کی طرف سے مسلسل سختی کی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ سیتا رمن نے مزید کہا کہ وقتاً فوقتاً تحقیقاتی ایجنسیاں ان تاجروں کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہیں۔ بتا دیں کہ حال ہی میں میہول چوکسی کو ڈومینیکا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

اینٹیگوا کی شہریت حاصل کرچکے میہل چوکسی کو ڈومینیکا پولیس نے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔ تاہم بعد میں انہیں صحت کی وجوہات کی بنا پر رہا کر دیا گیا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد میہول چوکسی نے ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسیوں پر کئی سوالات اٹھائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button