بین الاقوامی خبریں

اسرائیل نے 60 برس سے زائد افراد کے لیے کورونا ویکسین کی چوتھی ڈوز کی تجویز

مقبوضہ بیت المقدس،22دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی حکومت نے 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور طبی عملے کو تجویز دی ہے کہ وہ کووڈ انیس سے بچاؤ کی ویکسین کی چوتھی خوراک لگوائیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ کے مطابق اسرائیلی شہریوں نے دنیا بھر میں سب سے پہلے کوویڈ ویکسین کی تیسری ڈوز لگوائی اور اب چوتھی خوراک لگوانے میں بھی وہ پہل کر رہے ہیں۔

اسرائیلی کابینہ نے اومیکرون کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے نئی پابندیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور وہاں انفیکشنز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 94 لاکھ کی کْل آبادی میں سے محض 59 فیصد کی مکمل ویکسی نیشن ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button