قومی خبریں

ملک میں اومیکرون کے کیسز بڑھ کر 213، دہلی میں سب سے زیادہ کیسز

نئی دہلی ،22 ؍دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز اضافہ ہورہا ہے پورے ملک میں 213کیسز درج کئے گئے ہیں۔ان میں سب سے زیادہ 57 معاملے دہلی میں ہیں۔ دہلی اور مہاراشٹر میں کل کیسز کا نصف سے زیادہ کیس درج کیے گئے ہیں۔

ہندوستان میں بھی آج کورونا وائرس کے انفیکشن میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اب ملک میں کووڈ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 3.47 کروڑ ہو گئی ہے۔ بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کل ایک جائزہ میٹنگ کر سکتے ہیں۔

دہلی میں اومیکرون کے 57 کیسوں کے علاوہ مہاراشٹر میں 54، تلنگانہ میں 24، کرناٹک میں 19، راجستھان میں 18، کیرالہ میں 15، گجرات میں 14، جموں و کشمیر میں تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ اڑیشہ اور اتر پردیش میں دو دو، آندھرا پردیش، چندی گڑھ، لداخ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کل 6,317 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل سے یہ تعداد 18.6 فیصد زیادہ ہے۔ ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت اب تک 138.96 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز 78,190 ہیں۔ ہندوستان میں صحت یابی کی شرح فی الحال 98.40% ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6,906 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3,42,01,966 ہو گئی ہے۔ نیز گزشتہ 24 گھنٹوں میں 318 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button