
نئی دہلی ،28 ؍دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے دنیا بھر میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ہندوستان کی کئی ریاستوں نے اومیکرون کو روکنے کے لیے سختی شروع کر دی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک اومیکرون کی مختلف اقسام کے 653 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ کل یہ تعداد 578 تھی۔ دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 6,358 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔
یہ کیسز پیر کے مقابلے میں 2.6 فیصد کم ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد 3,47,99,691 ہو گئی ہے۔منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 293 لوگوں کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 4,80,290 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایکٹو کیسز کی بات کریں تو ان کی تعداد فی الحال 75,456 ہے۔ نیز گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6450 لوگ کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہونے والوں کی تعداد 3,42,43,945 ہو گئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.40 فیصد ہے، جو مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔



