
نیویارک،29دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا۔واٹس ایپ WhatsApp کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی ٹویٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسرے بلیو ٹک پر کوئی کام نہیں کررہی۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ WhatsApp اسکرین شاٹ معلوم کرنے کے لیے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کررہا اس حوالے سے خبریں درست نہیں۔واضح رہے کہ واٹس ایپ پر میسج چیٹ کے دوران بھیجاگیا پیغام جب سامنے والا شخص دیکھ لے تو دو بلیو ٹک واضح ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں واٹس ایپ استعمال کرنے والی صارفین کو شکایت ہے کہ ان کا گوگل ڈرائیو بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے کام نہیں کررہا۔اس سے متعلق ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کے حوالے سے کسی ایسے مسئلے کا سامنا ہے تو اپنے فون کا ماڈل اور واٹس ایپ بِلڈ نمبر واضح کریں۔



