مومن فیاض احمد
دسویں اور بارہویں کے بعد یہاں تک کہ گریجویشن کے بعد بھی بہت سے طلبہ تذبذب میں رہتے ہیں کہ وہ کیا کریں؟ ہر بچے میں صلاحیت ہے۔وہ بے شمار خوبیوں کا مالک ہے۔بس انہیں اپنے آپ کو ٹٹولنا ہے کہ ان کی دلچسپی سب سے زیادہ کون سی فیلڈ میں ہے وہ خود اپنے آپ کو جانچتے رہے کہ کون سا کورس اس کے لیے بہتر ہو سکتا ہے جسے منتخب کر کے وہ بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے۔
فائن آرٹ شعبہ خاص طور سے ان طلبہ کے لیے ہے جو ا س میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیںکچھ ہٹ کر الگ سے کرنا چاہتے ہیں جنون کی حد تک اس کو شوق ہے۔یہ ایک بہت وسیع شعبہ ہے۔اس میں کس طرح سے کرئیر بنایا جا سکتا ہے اس کی تفصیل اس مضمون میں دی جارہی ہے۔تمام شعبے کی معلومات حاصل کرنے کے لیے حکومت مہاراشٹرا ویب سائٹ ۔www.mahacareermitra.in سے طلبہ،والدین ،سرپرست اور اساتذہ کرام فیض حاصل کر سکتے ہیں۔
فائن آرٹ کیا ہے؟
فائن آرٹس یعنی جو ہمارے دل سے نکلتا ہے اور ہمارے دل کو بہت بھاتا ہے اس کو ہم فائن آرٹس میں شمار کرسکتے ہیں۔ انسان کی فطرت ہے کہ اسے ہمیشہ کچھ نا کچھ شوق ضرور ہوتا ہے۔کسی کو کھیلنا، تو کسی کو پڑھنا،کسی کو پینٹنگ کرنا،کسی کو ڈانس کرنا،کسی کا گانا سننا،کسی کو فلم دیکھنا، کسی کو میوزک سننا وغیرہ جیسے جیسے بڑے ہوتے جاتے ہیں شوق میں کمی و زیادتی ہوتی رہتی ہے۔
اس طرح جانے انجانے میں ہم ایک طرح سے روزگار کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ ایک ہنر مند اپنے ہنر کے ذریعے ندی، جھرنے،پہاڑ،جنگل وغیرہ کو بہت ہی خوبصور ت بنا دیتا ہے اوراکثر ان کو دیکھ کر چہرہ کھل جاتا ہے اور لوگ حیرت زدہ ہوکر اس کے قریب آتے ہیں اور اس کے ہنر کی داد دیتے ہیں۔
وہ کسی بھی خوبصورت چیز کوکینوس کے بڑے صفحہ پر اتار رکھ دے اور اس کی یہ خوبصورت پینٹنگ کروڑوں روپے میں بکتی ہے۔یہ سب فائن آرٹس کا کمال ہے۔ بہت سے لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ اس کا تعلق ڈرائنگ سے ہے جب کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کے اندر بہت سے ضمنی شعبے ہیں۔اگر آپ کو دلچسپی ہے تو اس کے مختلف شعبے میں اپنا کرئیر بنا سکتے ہیں۔
یہ امیدوار کی اسکیل اور ٹیلنٹ کو ڈیولپ کرتا ہے۔ اگر آپ کو پینٹنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔اگر آپ کو اینیمیشن فلم بنانے میں مزہ آتا ہے یا پھر دیکھنا اچھا لگتا ہے۔اگر آپ کو اسٹائل میں رہنا پسند ہے۔اگر آپ کو فیشن بہت پسند ہے۔اگر آپ کرئیٹیو مائنڈ سیٹ ہے تو فائن آرٹ آپ کے لیے ہی ہے۔
آج ہر کسی کو ڈیزائنر،یونک پروڈکٹ چاہیے ہوتا ہے۔ان پروڈکٹس کو ڈیزائن کرنے کا کام فائن آرٹسٹ کرتے ہیں۔ اگر فائن آرٹ میںکرئیر اسکوپ دیکھا جائے تو یہ بہت وسیع ہے جیسے کہ ڈانس، کوریو گرافی،فوٹو گرافی،کامکس،پرنٹ میکنگ وغیرہ۔ ان ٹریڈس میں لوگ اپنا ہنر دکھا رہے ہیں ۔
اپنی ایک الگ پہچان بنا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی دولت و شہرت دونوں کما رہے ہیں۔اس کی مانگ لگاتار بڑھ رہی ہے۔ اس کورس میں طلبہ اپنی دلچسپی کے مطابق اسپیشلائزیش بھی کر سکتے ہیں۔
پینٹنگ،اپلائیڈ آرٹ،پلاسٹک آرٹ،ٹیکسٹائل ڈیزائننگ،میوزک،ڈرامہ ،تھیٹر، ڈیجیٹل آرٹ،کارٹونسٹ،ڈانس ، کیلی گرافی،گرافک ڈیزائننگ،پرنٹ میکنگ،فوٹو گرافی، کامکسpottery & Ceramic, illustraion, sculputre یہ کچھ اس میں اسپیشلائزیشن ہیں یہ کرئیر کے لیے ایک بہترین متبادل ہو سکتا ہے۔
فائن آرٹس گریجویٹ کی ملک میں آج کل مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔اپنی اسکیل ،مہارت کو جتنا زیادہ اپ ڈیٹ کرو گے آپ کے لیے فائدے مند رہے گا۔
درکار صلاحیت: کسی بھی شعبے کا انتخاب کرنے کے لیے اس میں دلچسپی و شوق کا ہونا بہت ضروری ہے۔فائن آرٹسٹ بننے کے لیے ڈرائنگ اسکیل اچھی ہونا چاہیے۔پرابلم سولونگ اسکیل کا بھی بہتر ہونا ضروری ہے۔ اس شعبے میں presentation اسکیل بھی بہت اہم کردار ادار کرتی ہے۔مشاہدہ کی قوت اچھی ہونا چاہیے۔یہ سب صلاحیتیں ہیں تو کورس کرنے میں بہت مزا بھی آئے گا اور بہت آسانی بھی رہے گی اور وہ بہتر سے بہتر کرسکتا ہے۔
داخلہ: بارہویں کے بعد کچھ کالجوں میں براہ راست داخلہ مل جا تا ہے۔کچھ کالجوں میں داخلہ بذریعہ انٹرنس امتحان کے ہوتا ہے۔ بارہویں میں کم از کم پچاس فیصدی مارکس ہونا چاہئے۔انٹرنس امتحان کے لیے آبجیکٹیو ڈرائنگ،میموری ڈرائنگ اور جنرل نالج کے طرز پر سوالات آتے ہیں اور یہ بھی جانچ کرتے ہیں کہ آپ کو اس فیلڈ میں دلچسپی ہے یا نہیں ۔
آپ کے پاس فائن آرٹ کی بنیادی صلاحیتیں ہیں یا نہیں ۔کچھ کالج پریکٹیکل ٹیسٹ تو کچھ کالج تھیوریٹیکل ٹیسٹ بھی لیتے ہیں۔اس کے علاوہ جو طلبہ اپنے اسکول و جونیر کالج کے دور میں ریاستی سطح پر ایلمنٹری اور انٹر میجییٹ ڈرائنگ کے امتحان دیے ہیں اور ان کا گریڈ اچھا آیا ہے تو ان کے مارکس اس میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں اور داخلے میں آسانی ہو جاتی ہے۔
انٹرنس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آپ کو اپنے پسند کے کالج میں داخلہ مل جاتا ہے۔
مدت : ۔ بنیادی طور پر فائن آرٹس چار سال کا کورس ہے جو کہ آٹھ سیمسٹروں پر مشتمل ہے تو کچھ کالجوں میں تین سال کا بھی ہے۔پہلے سال جس کو فائونڈیشن بھی کہتے ہیں یہ سب طلبہ کے لیے مشترک ہے۔اس کے بعد اس کے مخصوص شعبے میں اسپشیلائزیشن کرتے ہیں۔
اسٹریم : اس میں کچھ اسٹریم اس طرح سے ہیں۔
۱)وزول آرٹس ، ۲)پرفارمنگ آرٹس ،۳) اپلائیڈ آرٹس
۱)وزول آرٹس: اس میں ان چیزوں کو رکھ سکتے ہیں جو ہمیں دکھائی دیتی ہے جیسے ڈرائنگ، پینٹنگ،ڈیزائننگ،فوٹو گرافی،فلم میکنگ ، اسکلپٹنگ وغیرہ کا شمار ہوتا ہے۔
۲)پرفارمنگ آرٹس : اس میں ان چیزوں کو لے سکتے ہیں جو پرفارمس کرتے ہیں جیسے ڈانس،میوزک،ڈرامہ تھیٹر وغیرہ ہیں۔
۳) اپلائیڈ آرٹس(Applied Arts):اس میں کوکری،بیوٹی کلچرل،فیشن ڈیزائننگ،آکیٹیکچرر،انٹریئر ڈیزائننگ، ایڈورٹائزنگ،گرافک ڈیزائننگ،انیمیشن اور ملٹی میڈیا شامل ہیں۔
نصاب: اس کورس میں زباندانی(،ڈیزائن،مارکیٹ ریسرچ،ماحولیاتی مطالعہ،کمیونیکیشن وغیرہ جیسے تھیوری مضامین ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ پریکٹیکل مضامین جن جیومیٹری،اسکیچنگ،ڈیزائن،پینٹنگ، پرنٹ میکنگ،ریسرچ وزول آرٹ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے کیونکہ اس کورس کے بعد طلبہ بطور آرٹسٹ کسی بھی ادارے میں روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔
روزگار کے مواقع : یہ کورس کرنے کے بعدایک ڈپارٹمنٹ اخبار میںکارٹونسٹ کے طور پر کرئیر بنا سکتے ہیں۔الیکٹرونک میڈیا،ٹیلی ویژن فلم،ٹھیٹر،پروڈکشن،پروڈکٹ ڈیزائن ، انیمیشن ، اسٹوڈیو اور ٹیکسٹال ڈیزائننگ میں بہت سے مواقع ہیں۔
مختلف کمپنیوں میں گرافک ڈیزائنر،جیول ڈیزائنر،کریٹیو مارکیٹنگ پروگرام ،ٹوڈی، تھری ڈی آرٹسٹ ، ویب ،کرافٹ ، آرٹ، لیکچرار،آرٹ میوزیم ،ٹیکنیشین ،آرٹ ڈائریکٹر،جیسے عہدوں پر کام کرس سکتے ہیں جو کہ دوسرے ڈیزائنر کو لیڈ کرتے ہیں۔
کمرشیل آرٹ،اسٹوڈیو،ایڈرٹائزر ایجنسی،ڈیزائن کمپنی میں بطور فائن آرٹسٹ کے روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔پینٹر،sculpture وغیرہ میں خود کا اسٹوڈیو کھول سکتے ہیں۔بطور ٹیچر کے روزگار حاصل کر سکتے ہیں یہ بی ایڈ کے مساوی ہے۔کارٹون کے اسکیچ بنانے کے مواقع مل سکتے ہیں۔
کامکس کے ڈیزائن بنانے کے موقع مل سکتے ہیں۔ اسٹوڈیوز میں وال پینٹنگ کر سکتے ہیں۔ایڈورٹائزنگ انڈسٹری میں جا سکتے ہیں۔ایک اچھے اینیمنیٹربھی بن سکتے ہیں۔آزادانہ طور پر بھی کام کر سکتے ہیں جیسے فائن آرٹسٹ،رائٹر ،سیٹ ڈیزائنر، کرافٹ آرٹسٹ وغیرہ
اہم ادارے: ذیل میں ملک کے کچھ اہم اور نامور اداروں کے نام دیے جا رہے ہیں۔جن میں بہت سے ادارے ایسے ہیں جہاں پر ہوسٹل کی سہولیات مہیا ہے۔ کچھ ادارے ایسے ہیں جن کا پلیسمینٹ(Placement ) بہت اچھا ہے تو کسی ادارے کا کیمپس بہت اچھا ہے۔کسی ادارے میں فیکلٹی کا تعاون بہت اچھا ہے۔
1) Faculty of Visual Art Banaras Hindu Unirsity
2) College of Arts Delhi University.
3) Sir J.J. Insititute of Applied Art Mumbai.
4) Kala Bhavana Institute of Fine Arts Vishva Bharti
5) Rabindra Bhaarti University
6) Faculty of Fine Arts Jamia Millia Islamiya.
7) Jawaharlal Nehru Architecture & Fine Arts University
8) L. S. Rahja School of Art Mumbai.
9) Department of Fine Art Mahatma Gandhi Kashi Vidyapeth
10) Department of Fine Art, Aligadh Muslim University.
11) Lovely Professional University Punjab
12) Manipal University Jaipure



