
آگرہ ، ۲؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوپی کے آگرہ کے تاج گنج علاقے میں اسپا سنٹر کی آڑ میں سیکس ریکیٹ چلایا جا رہا تھا۔ جمعہ کی شام تاج گنج علاقہ میں آگرہ پولس نے 6 مرد اور 5 خواتین سمیت 11 لوگوں کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سیکس ریکیٹ چلانے والے گینگسٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تمام ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی لوکل انٹیلی جنس یونٹ (LIU) کی رپورٹ پر کی ہے۔
تاج گنج کے بنسل نگر میں ایک دکان میں اسپا سنٹر کی آڑ میں پانچ ماہ سے جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا۔ خیال رہے کہ گرفتار لڑکیاں شادی شدہ ہیں،اور یہ تمام لڑکیاں آگرہ کی رہنے والی ہیں۔ پہلے تو وہ پوچھ گچھ میں کہتی رہی کہ وہ کام سے آئی ہے۔ لیکن بعد میں غلطی تسلیم کرلیا۔
رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ صداقت سینٹر میں ڈیل کیا جاتاتھا، گاہک سے بات کرنے سے لے کر لڑکیوں کو دکھانے کا کام کرتا تھا۔ ملزمان سے 48200روپے، 10موبائل، دو رجسٹر اور مجرمانہ مواد برآمد ہوا۔لوہامنڈی کے سی او صدر راجیو سنگھ نے کہا کہ انہیں مسلسل اطلاع مل رہی تھی کہ تاج گنج علاقہ میں اسپا سنٹر کے نام پر جسم فروشی کا کاروبار ہو رہا ہے۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر ٹیم تشکیل دی گئی، تھانہ تاج گنج کے تحت وبھو نگر میں بغیر نام کے ایک ا سپا سنٹر چل رہا تھا۔ جمعہ کی شام یہاں چھاپہ مارا گیا۔
پولیس ٹیم نے 11 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں 6 مرد اور 5 خواتین ہیں، تمام کے خلاف جسم فروشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ سیکس ریکیٹ چلانے والا سورج موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔



