قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا وائرس -6 دنوں میں 1 لاکھ 23 ہزار نئے کیسز

نئی دہلی،03؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہندوستان میں کورونا وائرس کی رفتار بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ چھ دنوں میں کورونا کے 1,23,191 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ 28 دسمبر کو 9,195، 29 دسمبر کو 13,154، 30 دسمبر کو 16,764، 31 دسمبر کو 22,775، 1 جنوری کو 27,553 اور 2 جنوری کو 33,750کورونا کیسز درج کئے گئے ،اومیکرون کے کیسز بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک 1700 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم ان میں سے 639 لوگ صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ اومیکرون نے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 510 کیس رپورٹ ہوئے ، اس کے بعد دہلی میں 351، کیرالہ میں 156، گجرات میں 136، تمل ناڈو میں 121 اور راجستھان میں 120 کیسز سامنے آئے۔

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 11,877 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 66,99,868 تک پہنچ گئی ہے۔ نیز مریضوں کی تعداد 45,716 ہے۔دوسرے نمبر پر مغربی بنگال میں کورونا کے 6,153 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 16,49,150 ہو گئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 17038 فعال مریض ہیں۔تیسرے نمبر پر دہلی میں 3,194 نئے کیس درج ہوئے ہیں، یہاں فعال مریضوں کی تعداد 8,397 ہے۔کیرالہ میں 2,802 کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 52,52,414 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 19,714 ہے۔

پانچویں نمبر پر تمل ناڈو ہے، جہاں 1594 کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد 2751128 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 9304 ہے۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں ایک دن میں کورونا کے 33,750 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,49,22,882 ہوگئی ہے۔ نیز مزید 123 متاثرین کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,81,893 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button