قومی خبریں

وزیراعظم کب چین سے لال آنکھوں سے بات کریں گے کانگریس نے مودی کوکمزوروزیراعظم بتایا،خاموشی پرگھیرا

نئی دہلی3جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) چین کے ساتھ سرحد پر جاری تعطل کو لے کر کانگریس پارٹی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے وادی گالوان میں چینی فوج کی طرف سے مبینہ طور پر اپنے قومی پرچم کو لہرائے جانے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے پیرکو ایک پریس کانفرنس میں کہاہے کہ نریندر مودی ایک کمزور وزیر اعظم ہیں۔ چین نے وادی گالوان میں اپنا جھنڈا لہرا کر ہمت کی ہے۔ وہاں صرف ترنگالہرایا جائے۔ چین نے ہماری زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

اروناچل پردیش کے علاقوں کا نام بدل دیا ہے۔ وزیراعظم خاموش کیوں؟

کب چین سے لال آنکھیں کر کے بات کریں گے؟ آگے آکرجواب دیں اور انہیں ہماری سرزمین سے باہر نکال دیں۔ ستیہ پال ملک کے وائرل ہونے والے ویڈیو پر رندیپ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم کے تکبر اور کسان مخالف ذہنیت کی اس سے بہتر کوئی مثال نہیں ہو سکتی۔ پی ایم مودی کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ کیا انہوں نے ملک صاحب سے کہا تھا ۔

وزیر اعظم نریندر مودی اورامت شاہ کسانوں سے معافی مانگیں اوربتائیں کہ وہ کب تک شہید ہوئے کسانوں کو معاوضہ، نوکریاں دیں گے؟ مقدمے کب واپس ہوں گے؟ ایم ایس پی پرکمیٹی کب بنے گی؟ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ کمیٹی 24 گھنٹے میں تشکیل دی جائے اور ایک ماہ میں رپورٹ دی جائے۔

شہید ہونے والے کسانوں نے ملک کی غذائی تحفظ کے لیے اپنی جانیں دیں۔ وزیراعظم کو توہین پر معافی مانگنی ہوگی۔ یوپی کے سی ایم یوگی کے اس بیان کے جواب میں کہ راہل گاندھی حادثاتی ہندوہیں، رندیپ سنگھ سرجے والانے کہاہے کہ آدتیہ ناتھ حادثاتی یوگی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button