بین الاقوامی خبریں

اٹلی‘ پولیس نے گوگل( Google Maps app) کی مدد سے 20 سال سے فرار ملزم کو پکڑ لیا

دبئی ،06؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) گمینو سسلین مافیا گروپ کا رکن جسے اسٹڈا کہا جاتا ہے‘ 2002 میں روم کی ریبیبیا جیل سے فرار ہو گیا تھا‘ 2003 میں اسے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی‘نکولا الٹیرو اٹلی پولیس نے گوگل میپس ایپ کی مدد سے ایک ملزم کو پکڑ لیا ہے جو تقریباً 20 سال سے فرار تھا۔

رائٹر کے مطابق ایک تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو سال کی تفتیش کے بعد، 61 سالہ گیاچینو گمینو Gioacchino Gammino کو اسپین کے گالاپاگر میں تلاش کیا گیا، جہاں وہ ایک فرضی نام سے رہتا تھا یہ قصبہ دارالحکومت میڈرڈ کے قریب ہے۔

گوگل میپس GOOGLE MAPS کی سڑک کے منظر کی ایک تصویر جس میں ایک آدمی کو دکھایا گیا ہے جو پھلوں کی دکان کے سامنے اس جیسا دکھائی دے رہا تھا۔اٹلی اینٹی مافیا پولیس یونٹ ڈی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر نکولا الٹیرو نے کہا کہ ”فوٹوگرام نے ہمیں اس تفتیش کی تصدیق کرنے میں مدد کی جو ہم روایتی طریقوں سے کر رہے تھے۔

”گمینو ایک سسلین مافیا گروپ کا رکن جسے اسٹڈا کہا جاتا ہے، 2002 میں روم کی ریبیبیا جیل سے فرار ہو گیا تھا اور 2003 میں اسے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔الٹیرو نے کہا کہ گیمینو اس وقت اسپین میں زیر حراست ہے اور وہ اسے فروری کے آخر تک اٹلی واپس لانے کیلئے پرامید ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button