قومی خبریں

بُلّی بائی ایپ کیس میں مرکزی ملزم نیرج بشنوئی گرفتار: دہلی پولیس

نئی دہلی،06؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پولیس نے بلی بائی ایپ کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہلی پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کا نام نیرج بشنوئی   Neeraj Bishnoi  ہے۔ اسے آسام سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ وہی شخص تھا جس نے GITHUBپر Bulli Bai ایپ بنایا تھا ۔یہی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر بھی تھا۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں مزید تین گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

سائبر سیل نے اس سے قبل 19 سالہ شویتا سنگھ کو اتراکھنڈ سے اور 21 سالہ انجینئرنگ کے طالب علم وشال کمار جھا کو بنگلورو سے گرفتار کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ 21 سالہ مینک راول کو بدھ کی صبح گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم شویتا سنگھ بلی ایپ کے کنٹرولرز میں سے ایک تھی۔ شویتا اس طرح کے تین ایپس کے اکاؤنٹس کو کنٹرول کر رہی تھی۔

پہلے ملزمان بوٹس کے ذریعے مواد پوسٹ کرتے تھے، بعد میں اصل اکاؤنٹ سے پوسٹ کرنا شروع کر دیا۔ممبئی پولیس کو شکایت کی گئی تھی کہ GitHub ہوسٹ پرکیے جانے والے ’Bulli Bai‘ ایپ پر سیکڑوں مسلم خواتین کی ڈاکٹریٹ تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ اس کا مقصد ان خواتین کی تذلیل کرنااور دھمکی جیسا لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button