اندور اسپا سینٹر کیس میں بڑا انکشاف: تھائی نژادلڑکوں کی جنس تبدیل کر کے چل رہا تھاجسم فروشی کا گورکھ دھندا
اندور،۸؍جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اندور کے وجے نگر علاقے میں چلائے جانے والے اسپا سینٹر میں چل رہے سیکس ریکیٹ میں ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، جس میں پکڑی گئی کچھ غیر ملکی لڑکیوں کی تبدیلی جنس کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گرفتارکچھ غیر ملکی لڑکیوں کے مردانہ پاسپورٹ سامنے آئی سے اس کا انکشاف ہوا ہے ۔
جس کی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔حال ہی میں اندور کرائم برانچ اور ویمن پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اور ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کو بے نقاب کیا تھا، اس میں تھائی لینڈ کی کئی لڑکیاں گرفتارہوئی تھیں، جن کے پاسپورٹ تحقیقات میں ضبط کرلئے گئے ہیں۔ کچھ لڑکیوں کے پاسپورٹ میں ان کی جنس مردانہ لکھی گئی ہے۔
جس کی وجہ سے پولس حیران ہے اور اس نے پورے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ مہیلا تھانے کی انچارج جیوتی شرما نے بھی میڈیا کو لڑکیوں کے پاسپورٹ میں مردانہ جنس کے متعلق بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات میں سے چار تھائی نژاد لڑکیوں کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں۔
کرائم برانچ اور خواتین پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 18 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں 10 لڑکیاں اور 8 لڑکے تھے۔



