نئی دہلی ،۸؍جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے، تو کئی اہم سوالات ہیں، جن کے جواب عوام جاننا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کی سکیورٹی میں مبینہ چوک کا معاملہ اب سیاسی ہوگیا ہے۔ بی جے پی-کانگریس ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔ اس دوران یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچ گیا ہے۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر مرکزی اور ریاستی حکومت دونوں کی کمیٹی کی تحقیقات پر پیر تک پابندی لگا دی گئی ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ اس معاملہ میں مزید کیا کارروائی کی جائے گی یا کس قسم کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ایسے میں کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی یوپی میں انتخابات کا مسئلہ بن سکتی ہے۔
اس سوال کا جواب جاننے کے لیے اے بی پی سی ووٹر کی ٹیم لوگوں کے درمیان پہنچی۔ اس سوال کے جواب میں 55 فیصد لوگوں نے کہا کہ ہاں، وزیر اعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی یوپی انتخابات میں مسئلہ بن سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 35 فیصد عوام نے کہا کہ نہیں، ایسا نہیں ہوگا۔
وہیں 10 فیصد عوام نے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب نہیں جانتے۔ ؟پی ایم مودی کی سیکورٹی میں چوک کیا انتخابی مسئلہ بن گی؟ اس کے جواب میں55%فیصدی لوگوں نے ’ہاں‘ میں جواب دیا ، جب کہ 35%فیصدی لوگوں نے ’نہیں ‘ میں جواب دیا، 10%ایسے لوگوں کی بھی تعداد رہی ، جو جن کا جواب’’ میں نہیں جانتا‘‘ تھا۔
خیال رہے کہ 5 جنوری کو وزیر اعظم ایک انتخابی جلسے کے لیے پنجاب کے دورہ پر تھے، بعض وجوہات کی بنا پر انہیں سڑک کے ذریعے سفر کرنا پڑاتھا، لیکن پھر کچھ کسان ان کے قافلے کو روکنے کے لیے شاہراہ پر احتجاجی کرتے ہوئے نکل آئے۔ احتجاج کرنے والے کسانوں کی وجہ سے پی ایم کے قافلے کو تقریباً 20 منٹ تک فلائی اوور پر رُکنا پڑا۔
جسے وزیراعظم کی سکیورٹی میں بڑی کوتاہی قرار دی گئی۔ اس کے بعد پی ایم مودی ایئرپورٹ پہنچے اور وہاں موجود ملازمین سے کہا کہ آپ اپنے وزیراعلیٰ کو تھینک کہہ دیں ،میں بٹھنڈہ تک زندہ واپس آنے میں کامیاب رہا۔



