قومی خبریں

بوسٹر ڈوز کے نام پر فراڈ کا خدشہ، OTP کیلئے فون آ سکتا ہے، محتاط رہیں

نئی دہلی ، 11،جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کرونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان حکومت نے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے بوسٹر ڈوز کا اعلان کیا ہے۔ فرنٹ لائن ورکرز کو بوسٹر ڈوز دینے کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیاہے، لیکن اس دوران سائبر ٹھگ بھی متحرک ہو گئے ہیں۔

سائبر ٹھگوں نے بوسٹر ڈوز کو نیا ہتھیار بنا دیا ہے۔

ٹویٹر سے لے کر فیس بک اور واٹس ایپ پر ایک پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سائبر فراڈ بوسٹر ڈوز کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔وائرل میسج میں لکھا گیا ہے کہ بوسٹر ڈوز کے بارے میں عام لوگوں کو فون کرکے معلومات دی جارہی ہیں، بوسٹر حاصل کرنے کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے،

اگر آپ بوسٹر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔اگر آپ اپنا ٹائم بک کرنا چاہتے ہیں تو اپنی تفصیلات بتائیں، جیسے ہی آپ اپنی تفصیلات دیں گے آپ کو ایک او ٹی پی ملے گا۔ اگر آپ او ٹی پی دیتے ہیں تو آپ کوبڑا دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔ غور طلب ہے کہcowin کسی سے تفصیلات نہیں طلب نہیں کرتا ، اگر کوئی آپ سے تفصیلات طلب کرتا ہے یا بوسٹر کے نام پر آپ سے او ٹی پی مانگتا ہے تو ایسے موقعہ پر ہوشیار رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ کسی کے ساتھ OTP شیئر کریں۔واضح ہو کہ ابھی تک کسی نے بھی اس پیغام کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی صارف نے اب تک اس قسم کے فراڈ کے بارے میں کچھ کہا ہے۔ ڈاکٹر ڈی کے گپتا نے بھی اس پیغام کو ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ ڈی کے گپتا فیلکس ہسپتال نوئیڈا کے چیئرمین ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button