بین ریاستی خبریں

نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی نے کیا میلے کا افتتاح‘ افغانستان، ایران،ملیشیا، بنگلہ دیش، دبئی اور لبنان سمیت ہندستان کی کئی ریاستیں شامل

نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی نے کیا میلے کا افتتاح‘ افغانستان، ایران،ملیشیا، بنگلہ دیش، دبئی اور لبنان سمیت ہندستان کی کئی ریاستیں شامل پٹنہ کے گیان بھون میں انڈین انٹرنیشنل میگا ٹریڈ فیئر کا آغاز

پٹنہ :(اردودنیا.ان) : لاک ڈائون کے سبب ملک میں ہوئی اقتصادی مندی کے بعد بھارتی اقتصادایات کی بازیابی کرنے کے مقصد سے پٹنہ میں انڈین انٹر نیشنل میگا ٹریڈ فیئر کا انعقاد کیا گیا ۔

جی ایس مارکیٹنگ ایسو سی ایٹس اور بنگال چیمبرآف کامرس کے ذریعہ مشترکہ طور سے منعقد اس میلے کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح پٹنہ کے گاندھی میدان کے سامنے واقع گیان بھون میں کیا گیا۔22 جنوری سے 01 فروری تک چلنے والے اس میلے کا افتتاح ریاست کی نائب وزیر اعلیٰ تینو دیوی نے کیا۔ اس موقع پر پٹنہ کی میئر سیتا ساہو، بہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر پی کے اگر وال ، بنگال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی معاون صدر سپرنا ڈی گپتا موجود تھی۔

اس کا افتتاح کر تے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ رینی دیوی نے کہاکہ اس بین الاقوامی میلے کے لئے میں میلہ کنندگان کو مبارکباد پیش کر تی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پٹنہ میں اس طرح کا انٹر نیشنل میلہ منعقد ہو رہا ہے۔پٹنہ میئر سیتا ساہو نے بھی اپنی نیک خواہشات کااظہار کر تے ہوئے میلیکے انعقادکے لئے میلہ انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔

اپنے خطاب میں جی ایس مارکیٹنگ ایسو سی ایٹس کے افسر نے کہا کہ اس میلے کا انعقاد خاص طور سے پٹنہ کے شہریوں کے لئے کیا گیا ہے۔ اس میلہ میں دنیا کے 8 ممالک جن میں افغانستان، ملیشیا، ایران، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، دبئی ، لبنان اور بھارت کی 10 ریاستیں شامل ہیں ۔ میلہ25 جنوری کو چھوڑ کر ہر روز صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button