بین الاقوامی خبریں

ٹونگا Tonga میں آتش فشاں پھٹ پڑا، کئی کلومیٹر دور تک آواز سنی گئی

لندن، 16 جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بحرالکاہل میں واقع جزیرے ٹونگا Tonga میں سمندر کے نیچے آتش فشاں کے پھٹنے سے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈن نے کہا ہے کہ بحرالکاہل میں پھٹنے والے آتش فشاں سے پورے علاقے میں سونامی کی لہریں آئی ہیں اور اس نے ٹونگا کے دارالحکومت کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔

سمندر کے نیچے آتش فشاں کے پھٹنے کو پوری دنیا میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی لہریں جاپان اور امریکہ کے ساحلوں تک پہنچیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ٹونگا کے لوگوں کے لیے بے حد پریشان ہیں کیونکہ وہ آتش فشاں پھٹنے کے بعد مشکل سے گزر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ بحرالکاہل کے اپنے پڑوسیوں کی مدد کو تیار ہے۔

سیٹ لائٹ کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتش فشاں کے پھٹنے کی آواز کئی  کلومیٹر تک آلاسکا میں پہنچی ہے۔ یو ایس جیولاجیکل  geologists سروے نے سنیچر کو آتش فشاں کے پھٹنے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈن کے مطابق ٹونگا میں نقصان کا مکمل اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے ،کیونکہ رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button