قومی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز میں 18 فیصد اضافہ، 2.82 لاکھ نئے کیسز درج

نئی دہلی،19؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بدھ کو ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ درج کیا گیا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 2.82 لاکھ (2,82,970) نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جو منگل کے مقابلے 18 فیصد زیادہ ہے۔

منگل کو 2,38,018 لاکھ کیسزدرج کیے گئے۔ مثبت شرح 14.43 فیصد سے بڑھ کر 15.13 فیصد ہوگئی ہے۔ نیزایک دن میں انفیکشن سے 441 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس وبا سے اب تک مجموعی طور پر 4,87,202 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اومیکرون کے کیسزمیں بھی آج اضافہ ہوا ۔ ملک میں اب تک اومیکرون کے 8,961 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اومیکرون کو ملک میں کورونا کی تیسری لہر کا سبب سمجھا جاتا ہے۔مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت ملک میں کورونا کے 18 لاکھ 31 ہزار مریض زیر علاج ہیں۔ ایکٹو کیسز کل کیسز کا 4.83 فیصد ہیں۔اس وقت صحت یابی کی شرح 93.88 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,88,157 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اب تک کل 3,55,83,039 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یومیہ انفیکشن کی شرح بڑھ کر 15.13 فیصد ہوگئی جبکہ ہفتہ وار ی انفیکشن کی شرح بڑھ کر 15.53 فیصد ہوگئی۔ اب تک کل 70.74 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18,69,642 ٹیسٹ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button