تلنگانہ کی خبریں

 کورونا وائرس ٹیکہ حاصل کرنے والے 30 فیصد افراد میں اینٹی باڈیز ضائع

چھ فیصد افراد میں اینٹی باڈیز پیدا ہی نہیں ہوئے ، سروے میں انکشاف

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کورونا وائرس کے ٹیکہ سے حاصل ہونے والی قوت مدافعت اور اینٹی باڈیز 30 فیصد افراد میں اندرون 6 ماہ ضائع ہوچکی ہے اور 6 فیصد ٹیکہ حاصل کرنے والوں میں اینٹی باڈیز پیدا ہی نہیں ہوئے ہیں۔ اے آئی جی ہاسپٹلس ٹیکہ حاصل کرنے والے طبی عملہ پر کئے گئے سروے کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے اور کہا جا رہاہے کہ 1636 طبی عملہ کو اے آئی جی ہاسپٹلس میں ٹیکہ اندازی کی گئی تھی جن میں 30 فیصد کو ٹیکہ کا تحفظ 6ماہ تک حاصل رہا اور ان میں اینٹی باڈیز و قوت مدافعت دیکھی جاتی رہی جبکہ 6 فیصد کو ٹیکہ اندازی کے بعد کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا یعنی ان کے جسم میں کوئی اینٹی باڈیز پیدا نہیں ہوئی اور نہ ہی قوت مدافعت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ریسرچ اسکوائر پری پرنٹ پر موجود اس تحقیقی مقالہ میں کہا گیا ہے کہ 40 سال کی عمر والے ایسے افراد جنہیں دیگر عوارض جیسے ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی شکایات ہیں ان میں کورونا وائرس کے ٹیکہ کے اثرات 6ماہ تک پائے جا رہے ہیں اور اس صورتحال اور تحقیق کی بناء پر فوری 40 سال سے زائد عمر والے ایسے افراد جو مختلف عوارض کا شکار ہیں انہیں بوسٹر ڈوز دینے کے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔
ڈاکٹر ڈی ناگیشور ریڈی صدرنشین اے آئی جی ہاسپٹلس نے بتایا کہ ان کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں عالمی معیار اور اصولوں کا خیال رکھا گیا اور عالمی سطح پر کی جانے والی تحقیق کے حوالہ اور انکشافات کا جائزہ لینے کے بعد وہ کہنے کے موقف میں ہیں کہ اس مطالعہ سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فوری طور پر 40 سال سے زیادہ کے ایسے افراد جو مختلف عوارض کا شکار ہیں انہیں بوسٹر ڈوز دینے کے سلسلہ میں فوری فیصلہ کیا جانا چاہئے ۔
انہو ں نے بتایا کہ 40 سال سے زائد عمر کے 30فیصد ٹیکہ حاصل کرنے والوں کو اتنی اینٹی باڈیز حاصل نہیں ہورہی ہیں کہ وہ کورونا وائرس سے ان کو محفوظ رکھ سکیں ۔
ڈاکٹرناگیشور کے مطابق ایشین ہیلت فاؤنڈیشن کے تعاون اور اشتراک سے کئے جانے والے اس مطالعہ کے دوران دیکھا گیا ہے کہ ملک کی 70 فیصد آبادی جو کہ ٹیکہ حاصل کرنے کے بعد 9ماہ کے وقفہ سے ٹیکہ حاصل کرنے پر مجبور ہے ان میں بڑی تعداد ایسی ہے بلکہ 70 فیصد تعداد ایسی ہے جسے اندرون 6ماہ ٹیکہ کی ضرورت ہے لیکن تاحال اس سلسلہ میں اقدامات نہیں کئے گئے جو کہ ٹیکہ حاصل کرنے والی 70 فیصد آبادی کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button