بین ریاستی خبریں

لالو یادو کی طبیعت خراب:بیٹی عیادت کیلئے روانہ ،تیجسوی یادوبھی جائیں گے ملنے

لالو یادو کی طبیعت خراب:بیٹی عیادت کیلئے روانہ ،تیجسوی یادوبھی جائیں گے ملنے


پٹنہ،22جنوری(یو ڈی آئ)بہار قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے اپنے والد اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی صحت کولے کر معلومات دی ۔ تیجسوی نے بتایا کہ کل شام کو خبر ملی کہ لالو جی کو سانس لینے میں دشواری ہورہی ہے۔ ان کے گردے کا صرف 25فیصدحصہ کام کر رہا ہے، ہم ماں اور بھائی کے ساتھ رانچی جا رہے ہیں،

ہم نے ان سے ملنے کے لئے خصوصی اجازت طلب کی ہے۔ ان کے پھیپھڑوں میں پانی کی خبر ملی ہے، ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ نمونیا آیا ہے۔ بتادیں کہ لالو کی بیٹی اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ میسا بھارتی اپنے والد کی صحت کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد براہ راست دہلی سے رانچی پہنچ گئی ہیں۔لالو یادو کے قریبی بھولا یادو بھی رانچی پہنچ گئے ہیں،

چونکہ ہفتہ لالو یادو سے ملنے کا دن ہے، اس لئے ماناجارہاہے کہ کنبہ کے افراد ہفتے کے روز ان سے مل پائیں گے۔ خاص حالات میں جیل انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنے کے بعد لالو یادو سے ملاقات کی جاسکتی ہے۔تیجسوی یادو نے اس دوران بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ نتیش کمار بدعنوانی کے سرغنہ ہیں، حکومت کے لوگ شراب فروخت کرتے ہیں، مجرموں کو تحفظ دیتے ہیں، اگر آپ میں ہمت ہو تو گرفت کرو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button