بین الاقوامی خبریں

کرونا کا خوف، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی شادی منسوخ

آکلینڈ، 23جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن Jacinda Kate Laurell Ardern نے کورونا کے پھیلاؤ اور نئی قسم اومی کرون کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی شادی کی تقریب منسوخ کردی ہے۔اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیوی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ ہم آج رات سے کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا نفاذ عمل میں لائیں گے جس میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلے سے متعلق پابندیاں شامل ہیں۔

شادی کی تقریبات اور اجتماعات کو محدود کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ میں اومی کرون کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جسنڈا آرڈن حکومت نے حفاظتی فریم ورک کے تحت شادی کی تقریبات میں شرکت کو 100 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ اگر تقریبات میں شریک افراد ویکسین پاس استعمال نہیں کرتے تو شرکت کی حد 25 افراد تک کم کردی جائے گی۔

میری شادی آگے نہیں بڑھے گی۔ واضح رہے کہ خاتون وزیر اعظم نے شادی کی تاریخ واضح نہیں کی تھی۔پوچھا گیا کہ آپ دیرینہ رفیق اور ٹی وی میزبان کلارک گیفورڈ کے ساتھ اپنی شادی کی منسوخی پر کیسا محسوس کر رہی ہیں؟ جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ زندگی ایسی ہی ہے۔میری زندگی نیوزی لینڈ کے ہزاروں دیگر شہریوں سے مختلف نہیں جو کورونا کے تباہ کن اثرات جھیل رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button