شاہجاں پور ، 23جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالامئو پسنجر ٹرین کے ڈرائیور نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین اسٹیشن پر روک کر سونے چلا گیا ۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اطلاع کے مطابق گزشتہ جمعرات کو بالاماؤ پسنجر ٹرین شاہجہاں پور ریلوے اسٹیشن پر ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے رات تقریباً ایک بجے آئی۔
جو ڈرائیور بالامئو سے ٹرین لے کر آیا تھا، اسے صبح دوبارہ ٹرین بالامئو لے جانا تھا، لیکن رات دیر سے پہنچنے کی وجہ سے ڈرائیور کو نیند پوری نہیں ہوئی،جس کی وجہ سے اُس نے جمعہ کی صبح ٹرین لے جانے سے انکار کر دیا۔اس نے کہا کہ جب اس کی نیند پوری ہوگی تب ہی وہ ٹرین لے جائے گا۔ٹرین کو شاہجہاں پور سے صبح سات بجے روانہ ہونا تھا، لیکن ٹرین ساڑھے نو بجے تک اسٹیشن پر کھڑی رہی۔
جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرائیور کی نیند پوری ہوئی تو وہ روضہ سے شاہجہاں پور ٹرین لینے آیا اور یہاں سے روضہ لے گیا۔ روضہ سے ایک اور ڈرائیور نے ٹرین کو بالا مئو لے گیا۔اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ جے پی سنگھ نے کہا کہ بالا مئو سے لوکو پائلٹ اس ٹرین کو روضہ تک لے جاتا ہے ، یہ لوکو پائلٹ روضہ میں رات آرام کرنے کے بعد صبح ٹرین کو واپس لے جاتا ہے۔
رات کی نیند مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لوکو پائلٹ نے صبح ٹرین لے جانے سے انکار کر دیا تھا، جب اس کی نیند پوری ہوئی ،تو وہ ٹرین لے گیا ۔



