بین ریاستی خبریں

مرادآباد : رام مندر کیلئے چندہ دینے پرسماجوادی ایم پی ایس ٹی حسن کاجواب

رام مندر کیلئے چندہ دینے پرسماجوادی ایم پی ایس ٹی حسن کاجواب
’میں مسلمان ہوں، بت پرستی میں یقین نہیں رکھتا‘

مراد آباد،22جنوری(یو ڈی ائ) سماج وادی پارٹی کے لیڈر اورمرادآباد سے ممبر پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے رام مندر کے لئے چندہ دینے کولے کرسیاسی بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے چندہ دوں گا۔ ایس پی کے رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا کہ میں ایک مسلمان ہوں، میں بت پرستی پر یقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ مندر کو چندہ دینے والے مسجدکوبھی چندہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے۔ ایس پی کے رکن پارلیمنٹ نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بات کی، لیکن چندہ دینے کے معاملے پر صاف کچھ نہیں کہا۔ قابل ذکرہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔ اس کے لئے، ملک گیر چندہ مہم چلائی جارہی ہے۔ گھر بیٹھے لوگوں سے رقم لی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button