بین الاقوامی خبریں

مہنگائی سے متعلق سوال پر بائیڈن کی صحافی کو ’گالی‘

نیویارک، 25جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے بعد مہنگائی Inflation کے حوالے سے سوال کرنے پر فاکس نیوز کے صحافی کو گالی دے ڈالی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جب صحافی تقریب کے بعد کمرے سے باہر نکل رہے تھے تو قدامت پسندوں کے پسندیدہ چینل فاکس نیوز کے ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ ’کیا مہنگائی سیاسی ناکامی ہے؟‘(Biden Whether Inflation is a political liability)

جو بائیڈن جو شاید اس بات سے بے خبر تھے کہ ان کا مائیکروفون ابھی بھی آن ہے، نے کہا کہ ’یہ ایک بہت بڑا اثاثہ ہے۔ مزید مہنگائی۔‘ اور پھر انہوں نے بڑبڑاتے ہوئے اس صحافی کو گالی دی(What A Stupid Question Son Of a B***h)۔ ایک پول رپورٹر جو اس وقت کمرے میں موجود تھے، نے اعتراف کیا کہ وہ شور میں یہ سننے سے قاصر تھے کہ بائیڈن نے کیا کہا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ فاکس کے (صحافی) پیٹر ڈوسی سے مہنگائی کے بارے میں سوال کیے جانے پر صدر نے کیسا محسوس کیا تو آپ کی توجہ اس تقریب کی ویڈیو کی طرف مبذول کرا سکتے ہیں۔

پیٹر ڈوسی نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں بتایا کہ ابھی تک کسی نے ان سے اس (معاملے) کی جانچ نہیں کی ہے۔ ڈوسی کے بقول ’یہ سچ نہیں ہے۔انہوں نے بعد میں بتایا کہ بائیڈن نے انہیں ایک گھنٹے کے اندر فون کیا اور کہا کہ ’یہ کچھ ذاتی (معاملہ) نہیں ہے، دوست‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button