قومی خبریں

ریلوے پرحکومت کی توجہ، 44 نئی وندے بھارت ٹرین بنانے کادیاٹھیکہ

ریلوے پرحکومت کی توجہ، 44 نئی وندے بھارت ٹرین بنانے کادیاٹھیکہ

فائیل فوٹو

نئی دہلی،22جنوری(اردودنیا.ان) ملک میں جلد ہی وندے بھارت ایکسپریس کی 44 نئی ٹرینیں چلنے جارہی ہیں۔ 44 نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے ٹینڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس کی فراہمی ستمبر 2022 سے شروع ہوگی۔ اسی کے ساتھ ہی 44 وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے ٹینڈر کو حتمی شکل دیتے ہوئے ریلوے نے ان ٹرینوں کو میڈھا سروو ڈرائیوز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو بنانے کا کام سونپا ہے۔ریلوے اب وندے بھارت ٹرین کو بڑھانے جارہی ہے۔ ریلوے نے وندے بھارت کی 44 نئی ٹرینوں کے ٹینڈر لئے ہیں۔ ہر ٹرین میں 16 کوچ ہوں گے۔

ٹینڈر کے مطابق تمام 44 ٹرینوں کو تیار کرکے اگلے 5 سالوں میں ریلوے کے حوالے کیا جانا ہے۔ ٹرینوں میں ٹینڈروں کی کل لاگت کا کم از کم 75فیصد مکمل طور پر ہندوستان میں بنایا جائے گا۔وہیں یہ ٹرینیں تین پروڈکشن یونٹوں میں بنائی جائیں گی۔

یہ پروڈکشن یونٹ چنئی، کپورتلہ اور رائے بریلی میں قائم ہیں۔ ان میں سے 24 ریک انٹیگرل کوچ فیکٹری چنئی میں تعمیر کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ہی کپورتلہ میں 10 ریک ریل کوچ فیکٹری تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ رائے بریلی میں 10 ریک جدید کوچ فیکٹری بنائی جائے گی۔ ساتھ ہی اگلے 20 ماہ میں پہلے دو ریکس کی فراہمی کی جائے گی۔ ان کی جانچ میں کامیابی کی بنیاد پر ہر 3 ماہ میں 6 ریک فراہم کئے جائیں گے۔ وضاحت کردیں کہ 16 کوچوں کے تمام 44 ٹرین سیٹوں کی کل ٹینڈر ویلیو 22116459644 روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button