قومی خبریں

پنجاب : کسان تحریک میں جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ کوملے نوکری اور پانچ لاکھ کا معاوضہ

پنجاب حکومت کا بڑا اعلان ،کسان تحریک میں جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ کوملے نوکری اور پانچ لاکھ کا معاوضہ

چنڈی گڑھ،22جنوری(اردودنیا.ان)وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے کسان تحریک کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کے لواحقین کے ایک فرد کو نوکری اور پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔بتادیں کہ دہلی کی سرحد پر کسان دو ماہ سے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ آج تحریک کا 58 واں دن ہے۔ کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران بہت سے کسان مختلف وجوہات کی بناء پر ہلاک ہوئے ہیں۔ادھروزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ اب تک 76 کسانوں کی فہرست تیارہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید کسان کے لواحقین کو سرکاری ملازمت دی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button