بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے 3 دہائیوں بعد سفارتی تعلقات بحال

ریاض ،27؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی محل سے زیورات کی چوری پر تھائی لینڈ کے ساتھ معطل ہونے والے سفارتی تعلقات تین دہائیوں بعد دوبارہ بحال ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم جنرل برایوت چن اوچا سرکاری دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور بالخصوص دہائیوں سے سفارتی تعلقات کی معطلی کے خاتمے کے لیے بات چیت بھی کی۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے 1979 کے واقعے پر ندامت کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور تھائی لینڈ نے 30 سال سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کرلیا ہے اور جلد دونوں ممالک اپنے اپنے سفیر تعینات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button