قومی خبریں

تیسری لہر میں اب تک سب سے زیادہ اموات، 24 گھنٹوں میں 2.35 لاکھ نئے کیسز

نئی دہلی،29؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر کم نہیں ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 613 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ تعداد کورونا کی تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ نئے کیسز کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 2,35,532 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

کیسز کی کل تعداد 4,08,58,241 ہو گئی ہے۔ نیزفعال مریضوں کی تعداد اب بھی 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس وقت 20,04,333 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

 

کورونا انفیکشن کی شرح 15.8 فیصد سے کم ہوکر 13.39 فیصد ہوگئی ہے.گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,35,939 لوگ کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں، نیز کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3,83,60,710 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 93.89 فیصد ہے۔

یومیہ انفیکشن کی شرح 13.39% اور ہفتہ وار ی انفیکشن کی شرح 16.89% ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 871 اموات درج کی گئی ہیں، جس میں کیرالہ کے 258 پرانے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔ مزید 871 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 4,93,198 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button