لکھنؤ29جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی جے پی مذہب کا کارڈ کھیل کرالیکشن لڑرہی ہے۔مذہب اورذات کے نام پرکھل کرووٹ مانگے جارہے ہیں۔لیکن الیکشن کمیشن تماشائی بناہواہے۔عدالت نے مفت وعدے پررپورٹ مانگی ہے لیکن اب تک کوئی مذہب کے نام پرانتخابی مہم کے خلاف عدالت نہیں گیاہے۔
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار حج ہائوس بنانے پرایس پی سرکارکونشانہ بنایاہے گویا حج ہائوس بنانا جرم ہو۔یوگی نے پھرکہاہے کہ ریاست کی پچھلی سماج وادی پارٹی (ایس پی) حکومت نے غازی آباد میں حج ہاؤس بنایا تھا، جب کہ بی جے پی کی موجودہ حکومت نے کیلاش مانسورور بھون تعمیرکیا ہے۔
یہاں پر جدید ترین سہولیات ہیں، اور اس نے دونوں جماعتوں کے درمیان فرق کو صاف کر دیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کا غازی آباد میں بھی پروگرام ہے اور اس کے بعد باغپت میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تحت انتخابی مہم چلانے کاپروگرام ہے۔ ان دونوں اضلاع میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 10 فروری کو انتخابات ہوں گے۔
یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کی صبح ٹویٹ کیاہے کہ آج میں آپ سب کے درمیان غازی آباد ضلع میں ہوں گا، جو ایک تجارتی، صنعتی اور تعلیمی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہاں کی زرخیز زمین دماغ کو توانائی اور جوش سے بھر دیتی ہے اور آپ کی محبت، تعاون اور ترقی کے لیے جوش مجھے عوامی خدمت کے لیے تحریک دیتاہے۔
یوگی نے ایک اور ٹویٹ کیاہے کہ آپ کے ضلع غازی آباد کے مراد نگر علاقے کے گاؤں سورانا میں 50 لاکھ روپے کی لاگت سے قدیم شیو مندر کی تزئین، 22 کروڑ کی لاگت سے گنگا نہر سوندھا پل سے ریوڈا ریواڑی گاؤں تک سڑک اور ہندن پر یہ پل بی جے پی حکومت کے دور میں بنایا گیا تھا۔



