بین ریاستی خبریں

وزیراعلیٰ چنی نے پنجاب کے بھدور سے پرچہ نامزدگی

چندی گڑھ ، یکم فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب ریاستی الیکشن میں 20 فروری کو ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہوں گے ، ہر سیاسی جماعت اور رہنما ان انتخابات میں اپنی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔ دریں اثنا پیر کو پنجاب میں کچھ بڑے چہروں نے اپنے پرچہ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ان میں وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی، پرکاش سنگھ بادل شامل ہیں۔ ان سے پہلے پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو اور عام آدمی پارٹی کے سی ایم امیدوار بھگونت مان نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ دریں اثنا پیر کو وزیراعلیٰ چنی نے برنالہ کی بھدور سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ ایک مشن لے کر مالو ہ آئے ہیں۔پنجاب کی بھدور سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا ہے کہ میں ایک مشن کے ساتھ مالوا آیا ہوں۔

کیپٹن امریندر سنگھ اور بادل یہاں آ چکے ہیں، لیکن اس علاقے میں ترقی کا فقدان ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ اپوزیشن جماعت انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔ مخالفین ان پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ باہر کا آدمی ہے۔

وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کا کہنا ہے کہ میں یہاں سداما کی طرح آیا ہوں اور مالوہ خطے کے لوگ بھگوان کرشن کی طرح ان کا خیال رکھیں گے۔خیال رہے کہ کانگریس قیادت نے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کو دو سیٹوں سے امیدوار قرار دے کر بڑا دائو کھیلا ہے۔

انہیں چمکور صاحب اور برنالہ کی بھدور سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس پر انہوں نے کہاکہ پارٹی ہائی کمان نے مجھے دونوں سیٹوں سے لڑنے کا حکم دیا ہے، مالوہ نے اب تک اس سے بہتر ترقی نہیں دیکھی ہے۔ اس علاقے کو اس کا واجبی حق دلاکر رہوں گا،خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی نے 2017 میں بھدور میں جیت درج کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button