بین الاقوامی خبریں

ایران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے اسرائیل لیزر دفاعی نظام پر کام کر رہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس،2 فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر لیزر سے کام کرنے والا دفاعی نظام تعینات کرے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ایک بیان میں بتائی گئی۔ بینیٹ نے واضح کیا کہ ان کا ملک لیزر ٹکنالوجی سے کام کرنے والے مانع میزائلوں کی تنصیب میں تیزی دکھائے گا۔

اس کا مقصد راکٹوں کو گرانے کے حالیہ بھاری اخراجات کو کم کرنا ہے۔بینیٹ نے باور کرایا کہ لیزر وال سے اسرائیل کا احاطہ کرنے سے ریاست کو راکٹوں ، میزائلوں ، ڈرون طیاروں اور دیگر خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔

اخباری بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تہران کو کمزور کرنے کی مہم کئی محاذوں پر جاری ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ جوہری معاہدے کے بحال ہونے یا نہ ہونے کا تل ابیب کی ایران کے خلاف حکمت عملی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بینیٹ نے زور دے کر کہا کہ تہران پر پابندیوں میں نرمی سے اس کی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔چند روز قبل نفتالی بینیٹ اسرائیلی اخبارپوسٹ یروشلم کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں یہ کہہ چکے ہیں کہ ویانا مذاکرات میں عالمی قوتوں کے تہران کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے سے قطع نظر اسرائیل ایرانی جارحیت کے خلاف لڑنے کے لیے اپنی حکمت عملی جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button