لالو کے کیس میں اب 5 فروری کوہوگی سماعت، عدالت نے دوبارہ رپورٹ دینے کو کہا
رانچی ،22؍جنوری (یو ڈٰی آئ ) بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو یادو کی طبیعت جمعرات کی شام کو خراب ہوگئی ۔ لالو یادوکے پھیپھڑوں میںانفیکشن ہے ، جس کی وجہ سے جمعہ کو ان کا کئی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
ادھر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں آج ایک اہم سماعت ہوئی۔ چارہ گھوٹالہ کیس میں سزا بھگت رہے لالو یادوپر جیل مینوئل کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ جمعہ کو ہونے والی سماعت میں عدالت کی طرف سے جیل آئی جی کی رپورٹ کو دوبارہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ نیز لالو یادو کی صحت کو دیکھتے ہوئے ریمس سے متعلق دوبارہ رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
اب اس کیس کی دوبارہ سماعت 5 فروری کو ہوگی۔ دراصل سی بی آئی کی طرف سے شکایت آئی تھی کہ لالو یادو مسلسل جیل کے قواعد کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ایسی صورت میں ان پر سختی کی جانی چاہئے۔ بہار انتخابات کے دوران جب لالو یادو کا ایک مبینہ آڈیو سامنے آیا تو سی بی آئی نے سماعت کی اپیل کی تھی۔
جو بار بار ملتوی کی جارہی تھی۔آر جے ڈی رہنما لالو یادو تقریبا دو سالوں سے رانچی کے ریمس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گزکشتہ دن میں بھی ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی ، حالانکہ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔
مزید پڑھیں:- لالو کی طبیعت خراب




