
برلن ،03؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ویکسین کے استعمال سے متعلق جرمنی کا ماہر پینل ایسٹیکو کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک تجویز کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔کمیٹی کے سربراہ تھامس مرٹینز نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے پاس اسرائیل سے ڈیٹا موجود ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ چوتھی خوراک بیماری کے شدید کیس سے تحفظ کو نمایاں طور پر بہتر کرتی ہے۔
مرٹینز نے مزید کہا کہ پینل صرف ان ویکسین کے ساتھ بوسٹر شاٹس کی سفارش کرے گا جو پہلے سے دستیاب ہیں۔یاد رہے کہ کچھ ممالک نے پہلے ہی اضافی بوسٹر خوراکیں دینا شروع کر دی ہیں، لیکن اسرائیل کی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جب ویکسین کی چوتھی خوراک اینٹی باڈیز کو بڑھاتی ہے، تو یہ اومیکرون انفیکشن کو روک سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اسرائیلی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے فائزر ویکسین کے چوتھے شاٹ کے اثرات پر کلینیکل ٹرائل کا آغاز کیا تھا۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ شیبا میڈیکل سینٹر کی طرف سے کی جانے والی اس تحقیق میں اسپتال کے عملے کے 150 رضاکار شامل کیا گیا۔
یہ تمام وہ افراد ہیں جنہوں نے کم از کم چار ماہ قبل کورونا ویکسین کی تیسری خوراک حاصل کی تھی اور اب ان میں اینٹی باڈیز کے ختم ہونے کے آثار ہیں۔



