قومی خبریں

بجٹ میں تمام چیلنجز کا خیال نہیں رکھا گیا سابق وزیرخزانہ یشونت سنہا نے عام بجٹ کو نامکمل بتایا

کولکاتہ3فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی جے پی کے سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے پارلیمنٹ میں منگل کو پیش کیے گئے مرکزی بجٹ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ اس میں تمام چیلنجوں کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بھاری مالیاتی خسارے کی وجہ سے غیر معمولی طور پر زیادہ سرکاری قرضوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کی شرح میں سست روی، گھریلو بچت میں 37-38 فیصد سے رواں سال 31 فیصد تک گرنے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔\

مرچنٹس چیمبر آف کامرس میں بجٹ کے بعد کے تجزیے میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے بی جے پی کے سابق رہنمانے یہ بھی الزام لگایاہے کہ معاشرے میں بڑھتی عدم مساوات معیشت کی ترقی کے عمل کو روکے گی اور بے روزگاری کی شرح میں اضافہ کرے گی۔

مغربی بنگال حکومت کے مشیر اور ریاست کے سابق وزیر خزانہ امیت مترا نے دعویٰ کیاہے کہ ہندوستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مہنگائی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کھیتان اینڈ کمپنی کے سینئر پارٹنر این جی کھیتان نے کہاہے کہ بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس میں منریگا سے بہت مدد ملتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button