قومی خبریں

گائے کا پیشاب پی کرآئیں، پریشان کرنے والی ٹیم کو تیار کرلیں:مہوا موئترا کا بی جے پی پر طنز

نئی دہلی، 3 فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) ایم پی مہوا موئترا نے   لوک سبھا میں اپنے خطاب سے پہلے بی جے پی پر طنز کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر آج شام لوک سبھا سے خطاب کروں گی، اس لیے میں بی جے پی کو مشورہ دینا چاہوں گی کہ خطاب میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ایک ٹیم تیار کرلے اور گائے کا پیشاب پینے کے بعد آئیں۔

موئترا یہیں نہیں رکی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو ایوان چلانے کے من گھڑت اصولوں کو یاد رکھنا چاہئے۔ اس سے پہلے موئترا نے حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ کے بارے میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پر طنز کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھاکہ کیا وزیر خزانہ کل بجٹ کے بارے میں بات کر رہے تھے، ٹھیک ہے؟۔

اس کے علاوہ انہوں نے پیگاسس اسپائی ویئر سے متعلق نیویارک ٹائمز کے انکشافات پر بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button