قومی خبریں

’’بی جے پی کا’الیکشن ڈپارٹمنٹ‘ ای ڈی میدان میں اترا ‘‘

پنجاب کے وزیر اعلیٰ چنی کے رشتہ دار کی گرفتاری پر کانگریس ناراض
نئی دہلی،04؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ کانگریس پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے رشتہ دار کی گرفتاری کے بعد الزام لگایا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے کسانوں کے احتجاج کا بدلہ لینے کے لیے پنجاب پر حملہ کیا ہے۔
پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ’چور دروازے‘سے مدد کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انتخاب سے پندرہ دن قبل مودی حکومت کی سیاسی نوٹنکی پھر شروع۔
بی جے پی کا’’الیکشن ڈیپارٹمنٹ‘‘- ای ڈی میدان میں اترا۔کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ کورونولوجی کو سمجھیں – پنجاب کے لوگ اب کسانوں کی تحریک کے حق میں کھڑے ہونے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
مودی جی شکست کی مایوسی میں جعلی چھاپے اور گرفتاریاں کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حملہ وزیراعلیٰ چنی پر نہیں، پنجاب پر ہے، کسانوں کی تحریک کو سپورٹ کرنے کی سزا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button