
نئی دہلی،04؍ فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) NEET PG امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق مرکزی وزارت صحت نے نیٹ پی جی امتحان 2022 کو 6 سے 8 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
قومی اہلیت داخلہ ٹیسٹ 2022 ،12 مارچ کو منعقد ہونا تھا۔ واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں امتحان ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواست پر بھی سماعت ہونی تھی۔ دراصل جونیئر ڈاکٹر نیٹ پی جی کاؤنسلنگ 2021 کی تاریخ کے تنازعہ کی وجہ سے PG NEET امتحان 2022کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
نیٹ پی جی کا امتحان 12 مارچ کو منعقد ہونا تھا۔ جبکہ کونسلنگ کا عمل 16 مارچ کو مکمل ہونا ہے۔کورونا کی وجہ سے طلباء کو نیٹ پی جی 2021 کے امتحان کا انتظار کرنا پڑاتھا۔ اس کے علاوہ نیٹ میں ریزرو کیٹیگری کی سیٹ الاٹمنٹ پر بھی کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اس معاملے کے حل ہونے کے بعد ہی نیٹ پی جی 2021 کاؤنسلنگ شیڈول جاری کیا گیا۔ لیکن کونسلنگ کا شیڈول نیٹ پی جی 2022 امتحان کی تاریخ سے متصادم تھا۔ جس کی جونیئر ڈاکٹر مخالفت کر رہے تھے۔



