
نئی دہلی،04؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی میں اپنی گاڑی میں اکیلے ڈرائیونگ کرنے والوں کو اب ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ کووڈ پابندیوں کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کو منعقدہ نیشنل کیپیٹل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے اس ہدایت کو بکواس قرار دینے کے چند دن بعدیہ فیصلہ آیا ہے۔ ہائی کورٹ نے پوچھا تھا کہ یہ ہدایت ابھی تک کیوں نافذہے؟
عدالت کی جانب سے یہ تبصرہ اس وقت آیا جب دہلی حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل نے اس واقعے کے بارے میں بتایا تھا جس میں ایک شخص کو اپنی کار میں اپنی ماں کے ساتھ کافی پینے پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائدکیا گیا تھا۔
اس پر بنچ نے کہا کہ یہ دہلی حکومت کا حکم ہے، آپ اسے واپس کیوں نہیں لے لیتے؟ یہ واقعی مضحکہ خیز ہے۔ آپ اپنی گاڑی میں بیٹھے ہیں اور آپ کو ماسک پہننا چاہیے؟
سماعت کے دوران دہلی حکومت کی نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ راہل مہرا نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے سنگل جج کے 7 اپریل 2021 کے حکم نامے میں جس میں انہوں نے نجی کار چلاتے وقت ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کرنے کے دہلی حکومت کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
یہ انتہائی افسوسناک تھا۔ اس نے کہا کہ کوئی اپنی گاڑی میں کھڑکی بند کرکے بیٹھا ہے اور اس پر دو ہزار روپئے کا جرمانہ سنگل جج کا یہ حکم افسوس ناک تھا۔
وکیل نے کہا کہ جب ڈی ڈی ایم اے نے حکم دیا تواس وقت وبا کی صورتحال مختلف تھی۔جب بنچ نے یاد دلایا کہ ابتدائی حکم دہلی حکومت نے جاری کیا تھا جسے بعد میں سنگل جج کے سامنے چیلنج کیا گیا، مہرا نے کہا کہ چاہے دہلی حکومت کا حکم تھا یا مرکزی حکومت کا یہ ایک بکواس حکم تھا اور اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔



