قومی خبریں

’ہم بیٹیوں کا مستقبل چھین رہے ہیں‘ حجاب تنازعہ پر راہل گاندھی سامنے آئے ،سرکارکوگھیرا

نئی دہلی5فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک کے کالجوں میں حجاب پہننے کے حق کو لے کر طالبات کا احتجاج کئی کالجوں میں پھیل گیا۔ ایسے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی بسنت پنچمی پر اس بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔

راہل گاندھی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے واقعات پربھی جم کرسرکارکوگھیرتے رہے ہیں،چاہے بلی بائی معاملہ ہویالنچنگ کاکیس ہو،اب انھوں نے راہل گاندھی نے حجاب اتار کر کالج آنے کے احکامات پر کچھ کالجوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ ہم ہندوستان کی بیٹیوں کا مستقبل چھین رہے ہیں۔راہل گاندھی نے بسنت پنچمی پر ہیش ٹیگ سرسوتی پوجا کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھاہے کہ لڑکیوں کے حجاب کو ان کی تعلیم کے راستے میں آنے دے کر ہم ہندوستان کی بیٹیوں کا مستقبل چھین رہے ہیں، ماں سرسوتی، سب کو علم دو، وہ تفریق نہیں کرتی۔

 

کچھ طالبات حجاب پہنتی ہیں۔ کرناٹک کے اڈوپی میں ایک سرکاری کالج کو لے کر تنازع شروع ہو گیا ہے۔ ایک اور واقعہ میں کنڈا پور کالج کی مسلم طالبات کو حجاب پہنے ہوئے پرنسپل نے انسٹی ٹیوٹ کے مین گیٹ پر روکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button