اسدالدین اویسی ’راشٹروادی ‘نہیں بلکہ ’دیش بھکت‘ ہیں بی جے پی رکن لیڈرسبرامنیم سوامی نے مجلس سربراہ کی تعریف کی،حملہ کی مذمت کی
نئی دہلی 5فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی جو اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی مہم کے لیے جمعرات کو میرٹھ پہنچے تھے، دہلی واپس جاتے ہوئے ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے اس واقعہ کو لے کر پارلیمنٹ میں حکومت پر بھی حملہ کیا۔
انہوں نے کہاہے کہ اس حملے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کس حد تک ہے۔ اب اویسی پر حملے کے دو دن بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کا بیان سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ اگرچہ اویسی قوم پرست نہیں ہیں لیکن وہ ایک محب وطن ہیں۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی جو اپنے اوٹ پٹانگ بیانات کے لیے کئی بار اپنی ہی مودی حکومت کو گھیر چکے ہیں اور میرٹھ میں اسد الدین اویسی پر حملے کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں۔
ہفتہ کی صبح ایک ٹویٹ میں، انہوں نے لکھاہے کہ صرف غیر معقول بنیاد پرست اویسی ایم پی کو مارنا چاہیں گے۔ اویسی ایک محب وطن ہیں، قوم پرست نہیں۔ فرق یہ ہے کہ اویسی ہمارے ملک کا دفاع کریں گے لیکن وہ نہیں مانتے کہ ہندومسلم ڈی این اے ہے۔



