بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دھند کے باعث تیز رفتار کار نہر میں گری،گاڑی سمیت خاتون بہہ گئی

پانی پت ، 5فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اطلاع کے مطابق دھند کے باعث سڑک نظر نہ آنے کی وجہ سے ایک آلٹو کار سمالکھا میں نہر میں جا گری۔ میاں بیوی گاڑی میں سوار تھے۔ شوہر باہر نکل گیا، لیکن بیوی گاڑی سمیت نہر میں بہہ گئی۔ شوہر نے ہی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی،جبکہ متوفی خاتون کے لواحقین نے اسے قتل کا واقعہ قرار دے رہے ہیں ۔

پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

جتیندر نامی شخص اپنی بیوی سونیا کے ساتھ آلٹو کار میں کسی کام سے دہلی جا رہا تھا،ٰوہ تقریباً 4.30 بجے گھر سے نکلا،لیکن آج صبح ایک گھنی دھند تھی،اسے بہت ضروری اور ہنگامی طور پر دہلی جانا تھا، اس لیے وہ اس گھنی دھند میں بھی جانے پر مجبور ہوا۔گھر سے نکلنے کے 15 منٹ بعد یعنی صبح 4 بج کر 45 منٹ پر جب گاڑی سمالکھا کی نہر کے قریب پہنچی تو علاقہ کھلا اور نہر ہونے کی وجہ سے کافی دھند تھی اس لیے نہ سڑک نظر آتی تھی نہ نہر۔

جتیندر اپنے راستے کی طرف بڑھنے لگا لیکن دھند کی وجہ سے وہ کنٹرول کھو بیٹھا اور کار نمونڈا نہر میں جا گری۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، غوطہ خوروں کو بلایا گیا،غوطہ خور کی ٹیم نہر میں خاتون اور گاڑی کو تلاش کرتی رہی ،تاہم ڈھائی گھنٹے تک دونوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

غوطہ خوروں کو صبح تقریباً 7.45 بجے کار نہر میں ملی ،غوطہ خوروں کی ٹیم گاڑی اور لاش تلاش کرتے ہوئی کھبڑو نہر کے قریب پہنچی، جہاں سونیا کی لاش اور گاڑی برآمد ہوئی۔وہیں معاملہ کی اطلاع ملتے ہی سونیا کے اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے اسے قتل کا معاملہ قرار دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سونیا کو شادی کے بعد سے ہی لمبے عرصے سے سسرال والے جہیز کے لیے تنگ کر رہے تھے، جس میں کئی بار پنچایتیں بھی ہوئیں۔ متوفی خاتون کے بھائی سدھیر نے بتایا کہ حال ہی میں اس نے جتیندر کو 100000 دیئے تھے، فی الحال پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر اگلی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button