بین الاقوامی خبریں

امریکی گلوکارہ ایلیشیا کیز پہلی مرتبہ سعودی عرب میں موسیقی کا پروگرام کریں گی

ریاض ، 9فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) رواں ماہ 11 فروری کو سعودی عرب میں العلا فنون میلہ شروع ہو رہا ہے۔ اس موقع پر بھرپور سرگرمیوں کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں۔اس سلسلے میں 11 فروری کے روز عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ایلیشیا العلا AlUla میں مرایا Maraya  ہال   میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

یہ سعودی عرب میں ان کا پہلا کنسرٹ ہو گا۔علاوہ ازیں 12 فروری کو الیشیا کیز (Alicia Keys) امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود کا خصوصی انٹرویو بھی کریں گی۔ العلاا تھیٹر آرٹس فیسٹول 13 سے 22 فروری 2022 تک مقامی افراد اور زائرین کی میزبانی انجام دے گا۔

اس دوران میں میلے میں آنے والوں کے لیے کھانے کے 15 نئے تجربات دستیاب ہوں گے۔مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے زیبلائن روپ ، ہیلی کاپٹر، پہاڑوں پر اسکیٹنگ وغیرہ سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے ۔

العلا روئل کمیشن اور سعودی پولو فیڈریشن کے تعاون سے 2022 کے لیے رچرڈ میل العلاا ڈیزرٹ پولو چمپئن شن شپ کا انعقاد ہو گا۔اسی طرح العلا صحرائی نمائش میں دنیا بھر سے فن کے چاہنے والے اکٹھا ہوں گے۔

اس ایونٹ میں قدرتی مناظر پر مشتمل فن پارے رکھے جائیں گے۔ نمائش میں سعودی عرب اور دنیا بھر سے 19 مصور فن کار شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button