بین الاقوامی خبریں

عالمی ادارۂ صحت کا اعلان : الفا، ڈیلٹا اور اومیکرون کے بعد کرونا کے مزید نئی اقسام ظہورپذیر ہوں گی

جینوا، 9فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے کم ہورہے ہیں ۔اومیکرون ویرینٹ ہندوستان میں دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم موثر رہا ہے۔ اگر یہ سوچ رہے ہوں کہ کرونا کے تسلط سے آزادی مل گئی ہے ، تو آپ کی غلط فہمی ثابت ہوسکتی ہے ۔

اس تناظر میں عالمی ادارہ صحت کے سائنسدانوں کے دعوؤں میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ کرونا کی مزید نئی اقسام تخلیق کرکے وجود میں لائی جائیں گی ۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئی اقسام کا تسلسل جاری رہے گا۔ عالمی ادارہ ٔ صحت کی کووڈ-19 ٹیکنیکل ہیڈ ماریہ وان کا کہنا ہے کہ کرونا کا نیا وژن اور بھی زیادہ تباہ کن ہوگا۔ ماہرین کے مطابق نیا ویرینٹ اور بھی زیادہ متعدی ہوگا، کیونکہ یہ موجودہ ویرینٹ اومیکرون کی اثرات میں شدت اختیار کرکے تخلیق کیا جائے گا،تاہم یہ قسم شدید سے معتدل بھی ہو سکتی ہے۔

اس صورت حال میں اگلی قسم خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔اگرچہ اومیکرون کا اثر ہندوستان میں زیادہ نہیں دیکھا گیا تھا، لیکن دوسرے ممالک میں یہ بہت شدید تر تھا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اومیکرون کو نومبر میں تشویشناک شکل اختیارکرلیا گیا تھا۔

تب سے اب تک پوری دنیا میں پانچ لاکھ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، اس سے اب تک 130 ملین افراد متاثر بھی ہوئے ہیں۔اومیکرون کے بارے میں شروع سے کہا جا رہا تھا کہ یہ انتہائی متعدی ہے،یہ اب بھی پوری دنیا میں سرگرم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button