ریاض، ۱۱؍فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ہالی وڈ فلم قندھار کے پروڈیوسر کرسچن مرکری، جسے العلا کے علاقے میں فلمایا جا رہا ہے نے کہا ہے کہ ریاض لاس اینجلس جیسا خوبصورت شہرہے۔
امریکی پروڈیوسر نے بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سعودی عرب اور اس کے لوگوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مملکت اور اس میں موجود فن کے بارے میں بات کی۔انہوں نے سعودی عرب کے شہریوں کو بہت ملنسار، شائستہ، مددگاراور بہت ہوشیار لوگ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم نے سعودی عرب کے عوام کے بارے میں غلط فہمیاں قائم کر رکھی تھیں۔ سعودی عرب کے عوام کے بارے میں مغربی دنیا میں سوچ جاہلانہ اور گمراہ کن ہے۔
میں سعودی شہریوں سے مل کر بہت متاثر ہوا، واقعی ایک محفوظ اور گرم جگہ، دوستانہ اور مددگار لوگ کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔مرکری نے کہا کہ مملکت کا درجہ حرارت مختلف ہے، جدہ بہت مرطوب اور گرم ہے اور ریاض لاس اینجلس کی طرح خشک ہے۔
سعودی عرب میں ہرطرح کا جغرافیائی احول موجود ہے۔ ساحل سمندر، میدان، پہاڑ اور خوبصورت مناظر سے بھرپور ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے مملکت میں دوبارہ فلم بندی پر واپس آنے کی خواہش کا اظہار کیا اور ہالی ووڈ کے فلم سازوں کو سعودی عرب آنے اور ان دلکش اور قدرتی مقامات پر فلمیں شوٹ کرنے کی سفارش کی۔قندھار ہالی ووڈ کی پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ اس خطے میں بڑے بجٹ کے ساتھ العلا میں کی گئی ہے اور اس کے کچھ حصے جدہ میں شوٹ کیے گئے ہیں۔
یہ فلم العلا کے علاقے کی خوبصورتی، فطرت اور سعودی عرب کی قدیم تہذیبوں کو بھی اجاگر کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ ’ایم بی سی‘ گروپ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم ’قندھار‘ میں معروف اسٹار جیرڈ بٹلر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور برطانوی اداکار نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے خفیہ ایجنٹ ٹام ہیرس کا کردار ادا کیا ہے
جو اپنے آپ کو افغانستان کے ایک دشمن خطے میں پاتا ہے۔اسے شکار کرنے کے لیے مخصوص اشرافیہ کے خصوصی دستوں سے لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ وہ قندھار سے نکل جاتا ہے اور اپنے افغان مترجم کے ساتھ اپنی جان بچاتا ہے۔



