لالو یادو کی حالت تشویشناک ،لایا جاسکتا ہے دہلی کے ایمس

رانچی ،23؍جنوری (اردودنیا.in) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ چارہ گھوٹالہ کیس میں سزا بھگت رہے لالو یادو کو فی الحال رانچی کے ریمس میں زیر علاج ہیں ۔ حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں دہلی میں واقع ایمس میں بھرتی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ایک 8 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس میں مختلف محکموں کے سینئر ڈاکٹر شامل ہیں۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو میڈیکل بورڈ نے لالو کو بھی دہلی کے ایمس بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شام یا رات تک انہیں ہوائی ایمبولینس کے ذریعے دہلی لایا جاسکتا ہے۔
ریمس کے ذریعہ تشکیل دیئے گئے اس بورڈ میں محکمہ برائے امراض قلب کے ہیڈمنتھ ڈاکٹر ہیمنت نارائن ، محکمہ نیفروولوجی کے ڈاکٹر پرگیا پنت گھوش ، آرتھوپیڈک کے ڈاکٹر سریش ٹپو ، ریڈیولاجی کے ڈاکٹر ، بی وی سنہا ، محکمہ آف اپتھلمولوجی ، آر جی بخلہ ، محکمہ سرجری شامل ہیں ۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ لالو پرساد کو رات بھر نیند نہیں آئی ۔ لالو یادو کی حالت خراب ہونے کی خبر ملتے ہی ان کی اہلیہ رابڑی دیوی ، بیٹا تیج پرتاپ یادو اور تیجسوی یادو رانچی پہنچ گئے۔
دہلی لائے جانے کے دوران ان کا خاندان ان کے ساتھ رہے گا۔ ریمس کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ لالو یادو کو پھیپھڑوں میں انفیکشن ہے۔ ان کا علاج ہورہا ہے۔ تیجسوی یادو نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں کہا کہ ان کے دل کی سرجری ہوچکی ہے اور ان کا گردہ کا صرف 25 فیصد کام کرتا ہے۔ اسے نمونیہ کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔ سانس لینے کے دوران انہیں یدشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم ان کا بہتر علاج چاہتے ہیں۔



