بین ریاستی خبریں

اسکن ٹو اسکن ٹچ کیس کا فیصلہ سنانے والی خاتون جج نے دیا استعفیٰ

نئی دہلی ، ۱۱؍فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسکن ٹو اسکن ٹچ کیس میں فیصلہ سنانے کے بعد ملک بھر میں مشہور ہوئی بامبے ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج پشپا گنیڈی والا Justice Pushpa Ganediwala  نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔ ذرائع کے مطابق پشپا گنیڈی والا اس وقت بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ کی صدارت کر رہی تھیں۔

ان کے استعفیٰ کی وجہ ابھی تک پوری طرح سے سامنے نہیں آئی ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی خدمات میں عدم توسیع اور سپریم کورٹ کالجیم میں جگہ نہ ملنے پر ناراض تھیں۔پشپا گنیڈی والا ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

ان کی مدت ملازمت 12 فروری کو ختم ہو رہی تھی لیکن اس سے ایک روز قبل یعنی 11 فروری کو انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مانا جا رہا ہے کہ اب وہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کریں گی۔

خیال رہے کہ جنسی جرائم کے تحت POCSO ایکٹ سے متعلق ایک معاملہ میں انہوں نے ایسا فیصلہ دیا تھا کہ وہ پورے ملک میں سرخیوں میں آگئی تھی۔ بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے جنسی ہراسانی کے ایک ملزم کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی نابالغ کے پرائیویٹ پارٹس کواسکن ٹو اسکن ٹچ کے بغیر ٹٹولنا POCSO قانون کے تحت نہیں آتا ہے۔

 بعد میں یہ پورا معاملہ جنرل کے کے وینوگوپال نے سپریم کورٹ میں اٹھایاتھا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ اس فیصلے سے جرائم میں اضافہ ہوگا اور زانیوں کو کھلی آزدی ملے گی اور انہیں سزا دینا بہت مشکل ہوگا، اس معاملہ کی سماعت 30 ستمبر کو مکمل ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button