سرورققومی خبریں

منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے صحافی رعنا ایوب کی ضبط کی رقم

عطیہ کی رقم کا نہیں کررہی تھیں صحیح استعمال

نئی دہلی، 11 فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)صحافی رعنا ایوب کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی حکام نے کہا کہ صحافی رعنا ایوب Journalist Rana Ayyub نے تین مہمات کیلئے دئے گئے عطیات کا صحیح استعمال نہیں کیا –

اس لئے رعنا ایوب کے 1.77 کروڑ روپے ضبط کر لیے گئے ہیں۔اتر پردیش کی غازی آباد پولیس  Ghaziabad Police میں درج ایف آئی آر (FIR) کی بنیاد پر ای ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے کووڈ، سیلاب متاثرین اور تارکین وطن کے لیے آن لائن مہم شروع کی اور کراؤڈ فنڈنگ کی اور اس میں غیر ملکی پیسہ بھی آیا جسے اس نے اپنے ذاتی اخراجات کیلئے استعمال کیا۔

جس کے بعد ہی بڑی کارروائی کی گئی ہے، حالانکہ انکم ٹیکس کی کارروائی کے بعد صحافی رعنا نے غیر ملکی عطیات واپس کر دئے ہیں۔

ان پر الزام تھا کہ تقریباً 2 کروڑ روپے غیر ملکی عطیہ کی صورت میں آئے تھے، جس میں سے انہوں نے 28 لاکھ روپے خرچ کیے تھے اور وہ بھی ذاتی استعمال کے لیے، اس کے علاوہ انہوں نے عطیہ کی رقم سے فکس ڈپازٹ بھی کیا تھا۔

ای ڈی نے یہ بڑی کارروائی اس وقت کی ہے جب صحافی ایوب رعنا کے خلاف 10 ستمبر 2021 کو اتر پردیش کی غازی آباد پولیس نے دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ Money Laundering Case کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button